28 جنوری 2014 - 20:30
اسلامی انقلاب کی پینتیسیویں سالگرہ

ایران میں اسلامی انقلاب کی پینتیسیویں سالگرہ کی انتظامی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ اس موقع پر ہرسال کی طرح متعدد پروگرام منعقد کئےجائيں گے اور شہدا اور انقلاب کےخدمت گذاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا۔

ابنا: ایران میں اسلامی انقلاب کی پینتیسیویں سالگرہ کی انتظامی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ اس موقع پر ہرسال کی طرح متعدد پروگرام منعقد کئےجائيں گے اور شہدا اور انقلاب کےخدمت گذاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائےگا۔  احمد مازنی نے ایک گفتگو میں کہا کہ انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات میں شہدا کی قبور پر عطر افشانی ایک خاص پروگرام ہے جو ملک بھر میں اٹھارہ ہزار گلزار شہدا می انجام پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کے شہیدوں کو بھی بھرپور طرح سے خراج عقیدت پیش کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ ہرسال اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں جشن منائے جاتے ہیں۔

.......

/169